بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کو اپنی پوری دنیا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ نے اذہان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری دنیا۔‘
My 🌍 pic.twitter.com/tAZtC4jdVZ
— Sania Mirza (@MirzaSania) July 22, 2022
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر شعیب ملک اور بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔
حال ہی میں ثانیہ نے ومبلڈن سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔