تلنگانہ: دسویں جماعت کے طلبا کےلئے اہم اطلاع

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ 21 مارچ سے دسویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز ہوگا۔ امتحانات 21 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہیں گے اور امتحانات کے اوقات روزانہ صبح 9.30 بجے سے 12.30 بجے تک ہوں گے۔ امتحانات کے دوران تمام امتحانی مراکز کے قریب دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا۔

دسویں جماعت کے طلبا کےلئے ایک اہم اپ ڈیٹ ہے۔ طلباء آن لائن اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ہال ٹکٹ آج سے ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے افسران کے مطابق bse.telangana.gov.in ویب سائٹ پر نام اور تاریخ پیدائش کی تفصیلات درج کر کے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تلنگانہ 10ویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول:
21 مارچ – اول زبان
22 مارچ – دوسری زبان
24 مارچ – انگریزی
26 مارچ – ریاضی
28 مارچ – طبیعیات
29 مارچ – حیاتیات
2 اپریل – سماجی علم

اپنا تبصرہ بھیجیں