قرآن کریم سے روحانی سکون حاصل کرنے والا معروف ہالی ووڈ اداکار ’پین بیجلی‘

حیدرآباد (دکن فائلز) نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’یو‘ میں جو گولڈبرگ کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار پین بیجلی نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’وہ سوتے وقت قرآن سرہانے رکھتے ہیں، جو روحانی سکون کا ذریعہ ہے‘۔ ہالی ووڈ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ’روزانہ ایک مخصوص دعا پڑھنا ان کی روزمرہ ترجیحات میں شامل ہے‘۔

پین بیجلی نے روحانی زندگی کے متعلق دلچسپ اور متاثر کن انکشافات کیے۔ معروف جریدے یو ایس اے ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ روزمرہ کی زندگی کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے روحانیت کو اپنا سہارا بناتے ہیں۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کے بیڈ کے سرہانے پر قرآن پاک ہر وقت موجود ہوتا ہے اور وہ اکثر اس کی آیات کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان پر غور و فکر کرتے ہیں۔

پین بیجلی کا کہنا تھا کہ وہ صرف قرآن ہی نہیں بلکہ مختلف مذاہب کی روحانی کتابیں بھی پڑھتے ہیں تاکہ اپنی روح اور دل کو سکون فراہم کر سکیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ مطالعہ انہیں زندگی کی گہرائی، مقصد اور توازن کا احساس دلاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں