پاکستان پر ہندوستانی فوج کا مزائیل حملہ، اسدالدین اویسی نے کہا ’جئے ہند‘

حیدرآباد (دکن فائلز) اسدالدین اویسی نے ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان پر مزائیل حملوں کی کھل کر تائید کی۔ انہوں نے اردو میں ٹوئٹ کیا کہ ’میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔ پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کر دینا چاہیے۔ جے ہند!‘

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے پاکستان کو سخت جواب دینے پر زور دیا تاکہ ہندوستان میں دہشت گرد کاروائیاں بند ہو۔ انہوں نے ہندوستانی فوج کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں