’نبیﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کو مسلمان برداشت نہیں کرسکتا‘! ملعون خاتون کو فوری گرفتار کیا جائے، امیت شاہ سے وارث پٹھان کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان نے کہا کہ ’ہم مسلمان نبیﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کو کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتے‘۔ انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ ملعون شرمستا نامی گستاخ خاتون کو فوری گرفتار کیا جائے اور سخت کاروائی کی جائے۔

دراصل سوشل میڈیا پر شرمستا (نام میں ہی شر ہے) نامی ملعون خاتون نے پہلگام حملہ و آپریشن سندور سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات کہے۔

وارث پٹھان نے اس کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ ہے @Sharmishta__19، اس نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جنہیں مسلمان برداشت نہیں کرے گا۔ جب پورا ملک متحد ہے۔ وہ اس طرح کی زبان بول کر ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہمارے ہندوستان کے وزیر داخلہ @HMOIndia سے استدعا ہے کہ اسے فوری طور پر گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائے‘۔

ویڈیو انتہائی گستاخانہ ہے، اس لئے اسے شیئر نہیں کیا جارہا ہے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں