دیش بھکتی کا سرٹیفیکٹ بانٹنے والے بی جے پی رہنما بالمکند آچاریہ نے ترنگے سے ناک پونچھی! وائرل ویڈیو پر کانگریس کا شدید ردعمل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان میں جئے پور کے ہوا محل حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ جو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کےلئے بھی کافی مشہور ہیں ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئے۔ ان کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ہندوستان کی شان ’ترنگا‘ سے ناک صاف کررہے ہیں۔ ملک بھر میں بی جے پی رہنما کی اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی کی جانب سے آپریشن سندور کی کامیابی پر ملک بھر میں ترنگا یاترا نکالی جارہی ہے، بالمکند آچاریہ نے بھی اس ریلی میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے ترنگا جھنڈا سے اپنی ناک پونچھتے ہوئے نظر آئے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/ShayarImran/status/1922939857443176776

کانگریس رہنما عمران پڑتاب گڑھی نے بھی بالمکند آچاریہ کی اس حرکت کی مذمت کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’جے پور کے لوگوں کو ہر روز حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے رکن اسمبلی ترنگے سے ناک پونچھ رہے ہیں، کیا ترنگے کی اس طرح عزت کی جاتی ہے؟ قومی پرچم کی توہین سنگین جرم ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں