طیارہ حادثہ: خوشحال خاندان کی مسکراہٹ بھری آخری سیلفی، جوڑا 3 بچوں کیساتھ لقمہ اجل بن گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) احمد آباد میں انڈین ایئر لائن طیارہ حادثہ میں 241 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مسافر پرتیک جوش نے اپنے خوشحال خاندان کے ساتھ طیارہ میں سفر کے آغاز سے قبل ایک مسکراہٹ بھری سیلفی لی اور تصویر اپنے رشتہ داروں کو بھیجی تھی۔ بدقسمتی سے یہ تصویر ان کی اور ان کے خاندان کی آخری تصویر ثابت ہوئی۔

طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں سافٹ ویئر انجینیئر پرتیک جوشی بھی تھا جو اپنی ڈاکٹر بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ لندن جارہے تھے۔ پریتک جوشی گزشتہ 6 سال سے لندن میں سافٹ ویئر انجینئر کی نوکری کر رہے تھے۔ وہ اپنی بیوی اور 3 بچوں کو بھی اپنے ساتھ لندن لے جانے کیلئے احمد آباد آئے تھے۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس نے نوکری سے استعفیٰ دیکر اپنے تین بچوں کے ساتھ برطانیہ میں زندگی گذارنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن قدر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

پرتیک جوش نے طیارے میں بیٹھ کربیوی بچوں کے ہمراہ ایک تصویر بھی لی اور اپنے رشتہ داروں کو بھیجی۔ بدقسمتی سے یہ تصویر ان کی آخری تصویر ثابت ہوئی۔

حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔ طیارے میں عملےکے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔ حادثہ میں صرف ایک مسافر محفوظ رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں