حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) ایران نے ایک بار پھر اسرائیلی بربریت کا منہ توڑ جواب دیا۔ ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر مزائلوں کی براش کردی جس کے نتیجہ میں مزید 10 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی حملوں میں اب مرنے والوں کی تعداد تقریباً 20 تک پہنچ گئی جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
اایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں مزائل اسرائیل کی جانب داغے گئے، جن میں سے کئی تل ابیب اور دیگر شہروں میں گرے اورحیفہ پر کلسٹر میزائل مارے گئے ۔ اسرائیل کے متعدد شہروں میں سائرن کی آوازیں گونج اٹھیں۔
ایران نے اسرائیل پر 150 سے زائد کلسٹر میزائل اور ہائپرسونک میزائل داغے۔ اسرائیل پر حملوں میں ایران نے عماد، غدر اور خیبر شیکان مزائلوں استعمال کیا جبکہ حملوں میں مزید 10 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۰۔
وہیں ایرانی پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل میں جنگی طیاروں کے لئے ایندھن تیار کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اگراسرائیل نے جارحیت جاری رکھی تو مزید شدید حملے کئے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایرانی حملوں کے بعد ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا اور متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ جگہ جگہ دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔