حیدرآباد (دکن فائلز) سریتا نامی ایک خاتون نے ایسا پیشہ اختیار کیا جسے عموماً مردوں کےلئے مخصوص مانا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھونگیر کی سریتا نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی پہلی بس ڈرائیور ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ہفتہ کو سریتا نے اپنی نوکری کے پہلے روز حیدرآباد سے مریال گوڑہ کےلئے بس چلائی۔
تفصیلات کے مطابق سریتا دہلی میں ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور اس کے والدین جو ضعیف ہیں، یہاں بھونگیر میں مقیم ہیں، جس کی وجہ سے ان کہیں تکلیف ہورہی تھی۔ سریتا نے متعلقہ وزیر پونم پربھاکر اور وزیر کومت ریڈی وینکٹ ریڈی سے آر ٹی سی میں ملازمت کےلئے درخواست کی تھی تاکہ والدین کی دیکھ بھال کرسکے۔ حکومت نے سریتا کو بس ڈرائیور کی نوکری دے دی تاکہ وہ اپنے والدین کی مناسب انداز میں دیکھ بھال کرسکے۔