بڑی خبر ۔ پونے: اندریانی ندی پر بنا قدیم پل منہدم، تقریباً 30 سیاح بہہ گئے، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) پونے کے قریب اندریانی ندی پر بنا پل گرنے سے 30سیاح پانی میں بہہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کے پونے میں پہنے والی ندی اندریانی پر بنا پل اچانل منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے 30 سیاح لاپتہ ہوگئے۔ پل منہدم ہونے کے بعد متعدد سیاح ندی میں بہہ گئے۔ حادثہ میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1934204545078571187

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ میں اب تک 2 افراد کے ہلاکت ہونے کی تصدیق کی گئی۔

یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں مانسون کے دوران بڑی تعداد میں لوگ سیر و تفریح کےلئے آتے ہیں۔

اپ ڈیٹ جاری۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں