ہندوستان میں سینسس 2027 کےلئے نوٹیفیکیشن جاری، 16ویں مردم شماری کے ساتھ ذات پات کی تفصیلات حاصل کرنے کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی حکومت نے بالآخر ذات پات کی مردم شماری کے ساتھ 16ویں مردم شماری کے انعقاد کےلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں آخری بار 2011 میں کی گئی مردم شماری مشق کے 16 سال بعد 2027 میں ذات پات کی گنتی کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھر میں مردم شماری کی مشق کی جائے گی۔ نوٹیفیکیشن کی اجرائی کے بعد یہ عمل شروع ہو جائے گا، سب سے پہلے لداخ جیسے برفانی و پہاڑی علاقوں میں یکم اکتوبر 2026 تک اور ملک کے دیگر علاقوں میں مردم شماری کی مشق یکم مارچ 2027 تک مکمل کرلی جائے گی۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے بتایا کہ اس مشق کےلئے تقریباً 34 لاکھ شمار کنندگان اور سپروائزرز کے علاوہ تقریباً 1.3 لاکھ کارکنان حصہ لیں گے جو ڈیجیٹل آلات سے لیس ہوں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ مردم شماری کا مکمل ڈاٹا 2027 کے اواخر تک جاری کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں