ڈرپوک کون؟ اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے لیکن ۔۔۔ (ویڈیو دیکھیں اور بتائیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اسرائیلی اینکرز براہ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہیں خوف میں مبتلا ہوگئے اور مہمانوں سمیت اسٹوڈیو سے دوڑ لگا دی۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے، اسٹوڈیو میں موجود میزبان و مہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں: https://x.com/AmnaAmnaamir/status/1935679798019305704

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ براہ راست نشریات کے دوران جیسے ہی انہیں سائرن کی آواز سنائی دی، ایرانی میزائل حملوں کے خوف سے وہاں موجود تمام لوگ پریشان ہوگئے اور فوری طور پر وہاں سے بھاگ گئے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں: https://x.com/iihtishamm/status/1934653704298266815?

اس کے برعکس، کچھ روز قبل ایران کے سرکاری ٹی وی پر اسرائیلی حملے میں اینکر سحر امامی نے کمال جرات کا مظاہر ہ کیا اور حملے کے باوجود وہ خوفزدہ نہیں ہوئیں بلکہ تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ اسٹوڈیو واپس آئیں اور نشریات شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں