اب آپ موبائل فون سے موم بتی بھی بجھا سکتے ہیں؟ لیکن کیسے

سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی ہو رہی ہے اور نئی سے نئی چیزیں ایجاد کی جا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی نے اس قدر ترقی کرلی ہے کہ اب موم بتی کو بُجھانے کے لیے بھی موبائل فون کا سہارا لیا جانے لگا ہے اور ایک ایسی ایپ آگئی ہے جو موم بتی کو بجھانے کے لئے انسٹال کی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون کی ایپ اسٹور پر موجود بلوئر نامی ایپلی کیشن آئی فون کا اس قابل بناتی ہے کہ وہ موم بتی کو بُجھا سکے اور اس سے موم بتی کو بجھانے میں مدد لی جا سکتی ہے۔

ایپ اسٹور پر ایپلی کیشن کی مفت 1.99 ڈالر ہے اور اس کے باوجود ایپ اسٹور پر یہ آٹھ مقبول ایپس میں شامل ہے۔

ڈیولپر کا کہنا ہے کہ ایپ آئی فون کے الیکٹرک سرکٹ میں کچھ خفیہ فیچرز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کے اسپیکروں کو پھونک مارنے کے انداز میں ہوا پھینکنے کے قابل بناتی ہے۔

آئی فون کے علاوہ یہ آئی پیڈ اور آئی پوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ تاہم یہ آئی او ایس/ آئی پیڈ او ایس 11.0 یا ان کے بعد والے ورژنز ہی کو سپورٹ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں