مسلم صارفین کے اعتراض پر پب جی PUBG نے متنازع “ہینڈ آف دی آل مائٹی” آئٹم ہٹادیا

حیدرآباد (دکن فائلز) مشہور آن لائن گیم پب جی PUBG نے مسلم صارفین کے شدید اعتراضات کے بعد متنازع “Hand of the Almighty” آئٹم کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مسلم کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ آئٹم مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے اور مقدس تصورات کو گیم کے تفریحی مواد میں استعمال کرنا مناسب نہیں۔

اعتراضات بڑھنے کے بعد PUBG انتظامیہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے متعلقہ آئٹم کو گیم سے ہٹا دیا۔ کئی صارفین نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی حساسیت کا احترام ضروری ہے۔ سوشل میڈیا پر مسلم صارفین نے کہا کہ ان کی پُرامن مہم کے نتیجے میں کمپنی نے بروقت فیصلہ لیا، جس سے دنیا بھر کے گیمنگ پلیٹ فارمز کو بھی ایک مثبت پیغام ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں