حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مردوں کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔ ان کے بیانات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس پر ہر کوئی اپنی رائے دے رہا ہے۔
صائمہ قریشی نے اپنے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے خاص طور پر مردوں کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے یہ بیانات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق، حرام کاموں میں پڑنے سے بہتر ہے کہ مرد دوسری شادی کر لے۔ انہوں نے مثالیں بھی دیں جہاں خواتین نے خود اپنے شوہروں کی دوسری شادیاں کروائیں۔
صائمہ قریشی نے سوال اُٹھایا کہ اگر مرد دوسری شادی کرے تو اس بُرا کیوں سمجھا جاتا ہے کیا اس کا افیئر چلانا دوسری شادی کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ صائمہ قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد غیر ازدواجی تعلقات بنانے سے نہیں ڈرتے۔ انہیں چاہیے کہ اپنی بیوی کو اعتماد میں لے کر دوسری لڑکی سے نکاح کر لیں۔ ایک مرد کی غلط حرکت پوری نسل کو تباہ کر سکتی ہے۔
اداکارہ نے مردوں کو نصیحت کی کہ کسی کے جذبات سے کھیلنے یا جھوٹے وعدوں میں پھنسانے سے پہلے اپنی اولاد کا سوچیں۔ ان کے نزدیک، حرام کاموں سے بچنے کے لیے دوسری شادی ایک بہتر اور حلال راستہ ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کسی مرد کی بیوی اس کی دوسری شادی پر راضی نہ ہو تو اسے لازمی طور پر بیوی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اسلام میں اس حوالے سے کوئی پابندی موجود نہیں۔
صائمہ قریشی کے مطابق مردوں کو حرام تعلقات سے بچنے کے لیے خوفزدہ ہونے کے بجائے واضح اور ذمہ دارانہ فیصلے کرنے چاہییں۔ انہوں نے زور دیا کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خواہشات کو معاشرتی دباؤ کے بجائے دینی اصولوں کے مطابق پورا کریں۔