حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ کے لوگوں کے علاوہ سڑک سے جانے والے افراد بھی خوفزدہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن کے علاقے نہرو نگر میں ایک روڈی شیٹر نے رات کے اوقات میں ایک مصروف ترین سڑک پر ہنگامہ کردیا۔
نمستے تلنگانہ کی نیوز رپورٹ کے مطابق نشے میں دھت نصیر نامی اس شخص نے درانتی سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر وار کر رہا تھا۔ اس نے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک پاگل شخص کی طرح برتاؤ کررہا تھا، جس سے مقامی افراد اور سڑک پر جارہے لوگ خوفزدہ تھے۔
హైదరాబాద్లో గంజాయి మత్తులో రౌడీషీటర్ హల్చల్
పాతబస్తీ ఐ.ఎస్ సదన్ పీఎస్ పరిధిలోని నెహ్రూ నగర్లో కత్తితో రోడ్డుపై వెళ్లే వారిపై దాని చేసిన రౌడీషీటర్ నసీర్
కత్తితో పలు వాహనాలను ధ్వంసం చేసిన నసీర్
బాధితుల ఫిర్యాదుతో కేసు నమోదు చేసుకొని నసీర్ కోసం గాలిస్తున్న పోలీసులు pic.twitter.com/tItgDIiQqX
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) October 1, 2025
نصیر کی اس حرکت سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔