اسپین میں مہنگائی کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث اسپین میں مہنگائی نے 36 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

اطلاعات کے مطابق مہنگائی نے یورپی ممالک کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے اسپین کے قومی ادارۂ شماریات کی جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں رواں ماہ مہنگائی میں 10.8 فیصد اضافے نے ستمبر 1984 کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کئی دیگر ممالک کی طرح اسپین میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے۔ روس یوکرین جنگ اور کورونا کے دوران طویل لاک ڈاؤن کے بعد شروع ہونے والی کاروباری سرگرمیاں بھی مہنگائی کا سبب ہیں۔

یورپی یونین کے ممالک مہنگائی کے توڑ کے لیے اپنی کرنسی پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں لیکن یہ حکمت عملی کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں بھی مہنگائی نے معیشت کو متاثر کیا ہے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں