‘Even my pencil has become costly’: Class 1 girl’s letter to PM Modi goes viral
اطلاعات کے مطابق پہلی جماعت کی طالبہ نے نریندر مودی کو خط لکھ کر مہنگائی کی وجہ سے درپیش مسائل سے واقف کروایا۔ چھ سالہ لڑکی نے اپنے احتجاجی خط کو پینسل سے تحریر کیا ہے۔
اترپردیش کے مئو قصبے میں رہنے والی کریتی دوبے نے وزیراعظم کو خط لکھا کہ ’مودی جی، میں پہلی جماعت کی طالبہ ہوں، آپ نے اشیا کی قیمتوں میں کافی اضافہ کیا ہے، حتیٰ کہ پنسل اور ربڑ بھی مہنگے ہوگئے ہیں، میگی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ پنسل مانگنے پر میری ماں غصہ کرتی ہے، اب میں کیا کروں؟
معصوم لڑکی کی جانب سے ہندی میں وزیراعظم کے نام لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد بچی کے والد وشال دوبے نے کہا کہ ’یہ میری بیٹی کی من کی بات ہے‘۔ وشال دوبے جو پیشہ سے وکیل ہیں نے کہا کہ میری بیٹی اس وقت غصہ ہوگئی جب اس کی ماں نے پنسل کےلیے اسے ڈانٹا تھا۔
‘Costly pencil, Maggi’: 6-year-old girl’s letter to PM Modi is winning the internet