حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی، صدر مجلس علماء دکن نے اعلان کیا ہے کہ آج ماہِ صفر المظفر 1448ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی معتبر اطلاعات موصول ہونے کے بعد کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا اعلان کیا۔
کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعرات، 16 جولائی 2026ء کو یکم صفر المظفر 1448 ہجری ہوگی اور اسی دن سے ماہِ صفر کا آغاز ہوگا۔
ماہِ صفر اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق اس مہینے کو کسی قسم کی نحوست یا بدشگونی سے جوڑنا درست نہیں، بلکہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھے، سنت نبوی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرے اور توہمات سے اجتناب کرے۔
ماہِ صفر کی آمد پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مہینے کو امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت، امن اور رحمت کا ذریعہ بنائے اور پوری انسانیت کو ہر قسم کی آفات و مصائب سے محفوظ رکھے۔ آمین۔


