اسپائیڈرمین نے انٹرنیٹ پر تنقید کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہونے پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز اسپائیڈر مین (نو وے ہوم) اداکاری کے جوہر دکھانے والے ٹام ہولینڈ نے کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹام ہولینڈ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں اسی لیے انہوں نے سوشل میڈیا ایپس اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹام نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ ویڈیو بنانے کی کوشش کی لیکن وہ بنا نہیں سکے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بیان سے قبل ہولینڈ سوشل میڈیا کافی متحرک تھے اور اپنی دوست زینڈیا کی پوسٹوں پر یکے بعد دیگرے تبصرے کرتے رہتے تھے لیکن جون میں بالی ووڈ کی یہ جوڑی زینڈیا کے حاملہ ہونے کی افواہوں کی کا نشانہ بنی۔