گوشا محل سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو حیدرآباد پولیس نے آج دوپہر منگل ہاٹ میں واقع پارٹی آفس سے حراست میں لے لیا، اس دوران راجہ سنگھ کے کچھ حامیوں کو بھی پولیس حراست میں لینے کی اطلاع ہے۔
پولیس کے مطابق راجہ سنگھ مادھا پور جانے کی کوشش میں تھے جہاں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ا ہفتہ کے روز ایک پروگرام منعقد ہونے والا ہے۔ بی جے پی رہنما نے اس شو کے خلاف متعدد ویڈیوز بناکر دھمکی دی تھی کہ وہ شو کو رکانے کےلیے اسٹیج کو آگ لگادیں گے۔
آج دوپہر کے اوقات میں پولیس کی بڑی تعداد راجہ سنگھ کے دفتر پہنچی اور انہیں حراست میں لیکر بلارم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ ایک اعلیٰ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گڑبڑ کے پیش نظر راجہ سنگھ کو حراست میں لیا گیا جبکہ ان حامی پروگرام کو رخنہ ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ بی جے پی رہنما کے ساتھ ان کے کچھ حامیوں کو بھی حراست میں لیا گیا
قبل ازیں راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو میں حکومت سے منور فاروقی کے شو کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور انہوں نے شو کے سیٹ کو جلانے کی بھی دھمکی دی۔
—
Please Visit Website: www.deccanfiles.com
Please Like Facebook Page: www.facebook.com/deccanfiles
Please Subscribe Our Channel: https://www.youtube.com/channel/UCLjY…
Join Our Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/FpjNXEYZ8YJ…