Munawar faruqui Show Start in Hyderabad: بی جے پی رہنماؤں کی دھمکی کے باوجود منور فاروقی کے شو کا کامیاب انعقاد (ویڈیو دیکھیں)

اسٹینڈ اپ کامیڈی اسٹار منور کا شو ہفتہ کی رات حیدرآباد میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا جبکہ یہ شو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی دھمکی کے بعد ملک کے عوام خاصکر نوجوان اس شو کو لیکر تشویش کا اظہار کررہے تھے۔ تاہم پرامن طریقہ سے شو منعقد ہونے کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے سکون کی سانس لی۔

حیدرآباد میں ہائی ٹیک سٹی کے قریب واقع شلپا کلا ویدیکا کے اطراف پولیس کے غیرمعمولی سیکوریٹی انتظامات۔ علاقے پولیس چھاونی میں تبدیل۔ چپے چپے پر پولیس کی نظر۔

بی جے پی و دیگر ہندو تنظیوں سے وابستہ کارکنوں نے شو کے مقام پر پہنچنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ناکام بنادیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لےلیا۔

حیدرآباد میں منعقدہ منورہ فاروقی کے شو میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو دیکھا گیا۔
دوپہر ایک بجے سے ہی شلپاکلا ویدیکا کے قریب نوجوانوں کا ہجوم دیکھا گیا اور طویل قطار دیکھی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شلپاکلا کے باہر تقریباً 2 کیلومیٹر لمبی قطار تھی۔

Extraordinary police security arrangements around Shilpa Kala Vedika. The area was converted into a police cantonment. The look of the police on the secret.
——

Please Visit Website: www.deccanfiles.com
Please Like Facebook Page: www.facebook.com/deccanfiles
Please Subscribe Our Channel: https://www.youtube.com/channel/UCLjY…
Join Our Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/FpjNXEYZ8YJ…

اپنا تبصرہ بھیجیں