نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
اطلاعات کے مطابق 36 سالہ کرکٹر نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ نے گرینڈ ہوم کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کر دیا۔
کولن ڈی گرینڈ ہوم کا کہنا ہے کہ مسلسل انجریز کی وجہ سے میرے لیے مشکلات بڑھ گئی تھیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میری خدمات دستیاب رہیں گی۔
واضح رہے کہ گرینڈ ہوم نے 29 ٹیسٹ، 45 ایک روزہ میچز اور 41 ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔