مرکزی حکومت نے کمرشیل گیاس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تجارتی استعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 91.50 روپئے کمی کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل استعمال کے لیے 19 کیلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں یکم ستمبر 2022 سے 91.50 روپے کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کے مطابق، 19 کلو کے کمرشل انڈین گیس سلنڈر کی قیمت جو اب 1976 روپے ہے کو 1885 روپے کردیا گیا۔
کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی سے ریستورانٹس، ہوٹلز، چائے کے اسٹالز، بیکری و دیگر کو کچھ راحت ملے گی جو 19 کیلوگرام سلنڈر بڑی تعداد میں استعمال کرتے ہیں۔
تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جس سے عوام میں مایوسی دیکھی گئی۔