ہری دوار دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والے ملعون و مرتد جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی کو جیل بھیج دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گستاخ وسیم رضوی نے ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہریدوار ضلعی عدالت میں خودسپردگی اختیار کرلی جس کے بعد اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے 29 اگست کو وسیم رضوی کو سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس نے دو ستمبر کو عدالت میں خودسپردگی اختیار کرلی۔ سرینڈر ہونے سے قبل مرتد رضوی اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری سے ملاقات کی جبکہ اس دوران سوامی آنند سوروپ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر معلون نے کہا کہ قبل ازیں اسے جیل کے اندر مارنے کی سازش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل مرتد رضوی نے ایک ویڈیو جاری کرکے اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا اور ہندو مذہب میں اسے پیار نہ ملنے کی بات کہی تھی۔