سائرس مستری کی سڑک حادثہ میں موت، وزیراعظم کا اظہار افسوس

سائرس مستری کا آج ممبئی کے قریب ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا وہ 54 برس کے تھے۔
ممبئی کے قریب پالگھر میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سابق چیرمین ٹاٹا سنس سائرس مستری کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے وقت گاڑی میں 4 لوگ سوار تھے جبکہ سائرس مستری کے علاوہ ایک اور ساتھی کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی تاہم دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سائرس مستری احمد آباد سے ممبئی آرہے تھے کہ پالگھر علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد (سائرس مستری اور ایک ساتھی) کی موت ہوگئی اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

سائرس مستری کی موت پر وزیراعظم کے علاوہ دیگر سیاسی و تحارتی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں