دنیائے ٹینس پر راج کرنے والے راجر فیڈر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، آخری میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی رافیل نڈال بھی رو پڑے، فیڈرر نم آنکھوں کےساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔
If there's one thing you watch today, make it this.#LaverCup | @rogerfederer pic.twitter.com/Ks9JqEeR6B
— Laver Cup (@LaverCup) September 23, 2022
دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سَلم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر میچ کھیلے۔
لیور کپ میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو ٹیم ورلڈ کے جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔
میچ کے اختتام پر سوئس ٹینس اسٹار فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورکورٹ میں موجود اپنی بیوی بچوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگا کر رو پڑے۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے رافیل نڈال بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کی رخصت کے موقع پر آبدیدہ ہوگئے۔ میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔