تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست کے تمام جونیئر کالجز کے لیے 2 تا 9 اکتوبر دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ 10 اکتوبر سے تمام کالجز دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔
بورڈ نے تمام جونیئر کالجوں کے پرنسپلوں کو تعطیلات کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ بورڈ کی جانب سے پرائیویٹ غیر امدادی جونیئر کالجوں کے پرنسپلوں اور انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دسرہ کی تعطیلات کے دوران کوئی بھی کلاسز منعقد نہ کریں۔
بورڈ نے یہ بھی کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر کالج انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔