نہ جانے اور کیا کیا ۔۔۔ فلیورڈ کونڈوم کے بعد اب ’اچار کونڈوم‘ مارکٹ میں متعارف، سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

فلیورڈ کونڈوم کی سیریز میں میں اضافہ کرتے ہوئے مین فورس کمپنی کی جانب سے صارفین کو متوجہ کرنے کےلیے ’اچار کونڈوم‘ متعارف کرایا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اسے لیکر تبصرے شروع ہوگئے۔

مین فورس کمپنی نے اچار کے ذائقے اور بو والا کونڈوم بازار میں لانچ کیا ہے۔ چونکہ اچار انڈین کیٹرنگ کا ایک اہم جز ہوتا ہے اور مختلف علاقوں میں مختلف طرح کے اچار بنائے جاتے ہیں، اس لیے اسے عام طور پر رومانس کی علامت نہیں سمجھا جاتا ہے۔

لہٰذا سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صارفین اچاری فلیور والے کونڈوم کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

ٹوئٹر صارف کاجول سرینواسن نے دلچسپ تبصرہ کیا، انہوں نے مشہور شیف سنجیو کپور کی کھانا بناتے ہوئے تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’مین فورس کونڈوم کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری کو دیکھا جاسکتا ہے‘۔

Manforce launches pickle flavoured condoms

اپنا تبصرہ بھیجیں