اتراکھنڈ کے سابق وزیر و کالاڈھونگی سے بی جے پی رکن اسمبلی بنسی دھر بھگت اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب انہوں نے ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں متنازعہ بیان دیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کے بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/STVAlok/status/1580041515367165953
بی جے پی رہنما کو ویڈیو وائرل ویڈیوں میں مبینہ طور پر ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ بنسی دھر بھگت نے کہا کہ لڑکیوں کی ہمیشہ عزت کی جاتی ہے لیکن لڑکوں کی عزت نہیں ہوتی، اگر علم مانگو تو سرسوتی کو راضی کرو (پٹاؤ)، طاقت مانگو تو درگا کو اور اگر پیسے مانگو تو لکشمی کو راضی کرو، آدمی کے پاس کیا ہے؟
انہوں نے شیو اور وشنو کے بارے میں بھی انتہائی قابل اعتراض کلمات ادا کئے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئے دن فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے مسلمانوں پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی بیحرمتی کرنے کے بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جبکہ اسلام نے کسی بھی مذہب کے بھگوان و اہم شخصیات کی بیحرمتی کرنے سے منع کیا ہے۔