ریاست تمل ناڈو میں کرکٹ کے ایک مداح نے اپنے دوست کو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا مذاق اڑانے پر قتل کر دیا۔
یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، دونوں دوست مے نوشی کیلئے ساتھ ہی باہر گئے تھے۔
نشے میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی نے شدید رخ اختیار کرلیا اور ایک دوست نے دوسرے کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول دوست نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کا مذاق اڑایا تھا اور ان کی برائی کی تھی جس کے بعد ملزم نے چاقو سے اسے قتل کر دیا۔