راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور راجیو گاندھی خیراتی ٹرسٹ کے لائسنس منسوخ: امورداخلہ

امورِ داخلہ کی مرکزی وزارت نے قوانین کی مبینہ خلاف ورزیکی بنا پر راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور راجیو گاندھی خیراتی ٹرسٹ کے وہ لائسنس منسوخ کردیئے ہیں، جو غیرملکی عطیات کو منضبط کرنے سے متعلق ایکٹ کے تحت جاری کئے گئے تھے۔

کانگریس کی سابق صدر سونیاگاندھی، اِن دو غیرسرکاری تنظیموں کی سربراہ ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اِن غیرسرکاری تنظیموں کے خلاف چھان بین کے بعدمذکورہ لائسنس رد کئے گئے ہیں۔ امورِ داخلہ کی وزارت نے کچھ بے ضابطگیوں کی جانچ کیلئے2020 میں ایک بین وزارتی کمیٹی بنائی تھی۔

اِس کمیٹی کو یہ جانچ کرنے کا اختیار دیا گیا تھا کہ آیاگاندھی خاندان اور کانگریس کے دیگر رہنماؤں کی زیرکمان چلنے والے ٹرسٹوں نے انکم ٹیکسداخل کرتے وقت کسی دستاویز میں کوئی ہیراپھیری یا بیرونِ ملک سے موصولہ رقم کا بیجااستعمال یا اُسے جائز شکل دینے کی کوشش تو نہیں کی۔

غیرسرکاری تنظیم راجیو گاندھی فاؤنڈیشن 1991 میں قائم کیگئی تھی، جبکہ راجیو گاندھی چیرٹیبل ٹرسٹ 2002 میں قائم ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں