این سی پی سربراہ شردپوار اسپتال میں داخل

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم بیماری سے متعلق وضاحت نہیں کی گئی۔ 81 سالہ شرد پوار کی قبل ازیں تین مرتبہ سرجری ہو چکی ہیں۔

این سی پی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر نے انہیں تین روز تک اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اب شرد پوار 3 نومبر تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔
اطلاعات کے مطابق شرد پوار 4 اور 5 نومبر کو شرڈی میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے بعد شرد پوار کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیں گے، جو 8 نومبر کو ناندیڑ کے راستے مہاراشٹر میں داخل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں