انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا سے تعلق رکھنے والا 61 سالہ شخص اپنی زندگی کی 88ویں شادی کرنے جا رہا ہے جوکہ اپنی سابقہ اہلیہ سے ہی کرے گا۔
اس شخص کو کئی مرتبہ شادی کرنے پر ’’پلے بوائے کنگ‘‘ کا لقب دیا گیا ہے، 61 سالہ شخص پیشے کے اعتبار سے کسان ہے۔
بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمیں الگ ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے لیکن ہمارے درمیان محبت اب بھی قائم ہے، اس لیے اپنی سابقہ اہلیہ کو شادی کے لیے انکار نہیں کر سکتا۔
دولہے نے انکشاف کیا کہ اس کی سابقہ بیوی اب بھی اس سے محبت کرتی ہے حالانکہ اس وقت ان کی شادی ایک ماہ تک چلی تھی۔ ازواج میں خاتون کا نمبر 86ویں پر آتا ہے۔
61 سالہ شخص نے بتایا کہ 14 سال کی عمر میں انکی پہلی شادی ہوئی تھی جبکہ انکی اہلیہ ان سے دو سال بڑی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اس وقت میرے خراب رویے کی وجہ سے، میری بیوی نے شادی کے دو سال بعد طلاق کا مطالبہ کیا‘‘۔
انہوں نے ‘خراب رویہ’ کی وضاحت نہیں کی جبکہ انکی 87 شادیوں سے کتنے بچے ہیں اس بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں۔