کون کہتا ہے کہ دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ جائے ہیں ۔سچی محبت ہو تو فرہاد دودھ کی نہر نکال دیتا ہے ایسا ہی معاملہ یوپی میں کیرانہ کے ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کا ہے۔آخر کار ان کی شادی کی خواہش پوری ہو گئی۔
شیروانی پہن کر دولہا بنے عظیم منصوری بارات کے ساتھ ہاپوڑ پہنچے۔ یہاں ڈھائی فٹ لمبے عظیم منصوری کی شادی بشریٰ سے ہوئی جو کہ تین فٹ کی ہے۔ اپنے چھوٹے قد اور شادی کے ارادے کو عام کرنے کے بعد عظیم نہ صرف کیرانہ بلکہ پورے ملک میں مشہور ہو گئے تھے۔ دراصل عظیم منصوری گزشتہ کئ سال سے شادی کے لیے پریشان تھے۔ انہوں نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی شادی کروانے کی اپیل کی تھی عظیم منصوری کو محنت کا پھل مل گیا۔ بدھ کی رات اپنی دلہن بشریٰ کو لے کر گھر آئے۔ محلہ کی خواتین عظیم کی بیگم بشریٰ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھیں۔
گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ عظیم کو دیکھنے کے لیے عظیم کے سسرال میں بھی کافی ہجوم جمع تھا۔ جس کی وجہ سے وہاں پولیس کو بلانا پڑا۔ ہجوم کے باعث عظیم اپنا عروسی لباس بھی نہ بدل سکے
عظیم منصوری کے چچا نثار منصوری نے بتایا کہ عظیم کے سسرال میں باراتیوں کا بہت خیال رکھا گیا۔ سادگی کے ساتھ نکاح ہوا صرف بیس افراد بارات میں شامل تھے۔ مہر کی رقم 5100 روپے مقرر کی گئی۔ دولہا عظیم کو انگوٹھی، گلے کی چین اور گھڑی کے علاوہ 15-16 تحائف ملے۔