کیا آپ واٹس ایپ Voice Message سننے کا یہ طریقہ جانتے ہیں؟

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ whatsapp کے کئی فیچر ایسے ہیں جن سے صارفین اب تک لاعلم ہیں۔

واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسجز کے ساتھ اب وائس میسجز (voice messages) بھیجنے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے اور لوگ میسج ٹائپ کرنے کی بجائے وائس میسج بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اس میں کئی نجی میسجز ایسے بھی ہوتے ہیں جو کوئی دوسرا سن لے تو آپ کو شرمندگی اٹھانی پڑسکتی ہے۔

آج ہم آپ کی اس پریشانی کو حل کردیں گے اور آپ کو ایسی ٹرک بتائیں جس سے آپ کا یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائے گا اور آپ لوگوں کے درمیان واٹس ایپ کا وائس میسج آسانی سے سن سکیں گے اور برابر میں بیٹھے شخص کو بھی آواز نہیں جائے گی۔

لوگوں کے درمیان واٹس ایپ وائس میسج سننے کیلئے آپ اپنا فون کان کے قریب لیجاکر وائس میسج چلائیں اور فون کو کان کے ساتھ لگالیں.

وائس میسج کو آپ بالکل اس طرح فون کو کان سے لگاکر سنیں جیسے عام فون سنتے ہیں، ایسا کرنے سے وائس میسج کی آواز آپ کے علاوہ کسی اور کو سنائی نہیں دے گی۔

امید ہے اب آپ بلا جھجک لوگوں کے درمیان وائس میسج سن سکیں اور اب آپ کو اپنے ایسے نجی پیغامات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی جو آپ کو شرمندہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں