مودی کے دورہ کے خلاف تلنگانہ بھر میں زبردست مظاہرے، حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی کیا گیا احتجاج

وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تلنگانہ کے خلاف ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاوہ کے بی آر پارک، عثمانیہ یونیورسٹی و دیگر مقامات پر مودی مخالف مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر ’مودی واپس جاؤ، تلنگانہ میں داخلہ منع ہے‘ جیسے نعرے لگائے گئے اور بینرس نصب کئے گئے۔

پی ایم مودی کے دورہ تلنگانہ کے دوران ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں میں ٹی آر ایس کے کارکن، طلبا و مزدور یونین کے رہنماؤں نے حصہ لیا۔

عثمانیہ یونیورسٹی میں احتجاج کررہے مظاہرین کو پولیس نے فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں