ستیہ پال ملک نے نریندر مودی حکومت پر ایک بار پھر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے اور کئی لڑائیاں ہونے والی ہیں، اس کے لئے صرف اور صرف مودی حکومت ذمہ دار ہوگی۔ سابق گورنر نے کہاکہ ’وزیر اعظم مودی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اقتدار آتا اور جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت اتنی بری نہ کریں کہ اسے دوبارہ بہتر کرنا مشکل ہوجائے‘۔
انہوں نے کہ کہ آنے والے وقت میں مُلک میں کئی طرح کی لڑائیاں شروع ہونے والی ہیں۔ کسان دوبارہ حکومت کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔ ساتھ ہی نوجوان بھی حکومت کے خلاف محاذ کھولیں گے۔ مرکزی حکومت کی اگنی ویر اسکیم صرف کسان برادری کو برباد کرنے کی شازش ہے، کیونکہ کسانوں کے بچے تعلیم حاصل کر کے فوج میں اچھے عہدوں پر جاتے تھے۔ وہ لوگ دوسرے کسانوں کے بچوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا موقع دیتے تھے۔ اب فوج کی نوکری جو صرف 4 سال کی ہوگی، نوجوان اس میں کچھ نہیں کر پائیں گے، مجھے معلوم ہوا ہے کہ اگنی ویروں کو ہتھیار چھونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ مرکزی حکومت فوج کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
The condition of the country will worsen, there will be multiple battles: Former governor Satyapal Malik