حافظ تقی الدین منیری پریس سکریٹری حافظ محمد یوسف حلیمی انور جنرل سکریٹری کی اطلاع کے مطابق اسلام سچا اور پاکیزہ مذہب ہے؛ شریعت محمدیہﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کا نام ہی اسلام ہے، آج مسلمانوں کے معاشرہ میں طرح طرح کی رسوم و خرافات نے گھیر لیا ہے، ضروری ہوگیا کہ سب سے پہلے ہم اپنے گھر کے ماحول کی اصلاح کے ساتھ ساتھ محلہ اور پورے شہر میں بھی اصلاح معاشرہ کی جدوجہد میں منہمک ہوجائیں، جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت پر ملک گیر سطح پر اصلاح معاشرہ مہم کو چلایا گیا ہے تاکہ گھر گھر بستی بستی اور شہروں تک پروگرام منعقد کئے جائیں تاکہ معاشرہ کے بگاڑ کی اصلاح ہوجائے، انہی پر اثر ہدایات کی روشنی میں ضلع کاماریڈی کے چپہ چپہ میں اصلاح معاشرہ کی مہم کو چلانے کی بابت ایک اہم اجلاس بصدارت عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم 2/ دسمبر 2022 بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد قباء اسلام پورہ کاماریڈی منعقد کیا گیا ہے، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا فصیح الدین ندوی مدظلہ (ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ و آندھرا) و حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی مدظلہ (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) شرکت فرماکر بصیرت افروز خطاب اور قیمتی مشوروں سے نوازیں گے۔
ملت کے باشعور افراد سے مفتی محمد عمران خان قاسمی (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی، مفتی محمد ریحان قاسمی، مولانا حسین احمد حسامی، حافظ شرف الدین حلیمی، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی، (نائبین صدور) شیخ اسماعیل (خازن) محمد ماجداللہ (سکریٹری) و جمیع اراکین سٹی جمعیۃ کاماریڈی، محمد عبد الکریم (صدر مسجد قباء) عزیز الدین (صدر حلقہ اسلام پورہ) محمد اعجاز سکریٹری حلقہ اسلام پورہ کے علاؤہ نوجوانان اسلام پورہ نے درخواست کی کہ اس اجلاس کی امت کا درد رکھنے والے اشخاص کو ضرور دعوت دیکر ساتھ لائیں، وقت کی اس اہم ترین ضرورت میں آپ سب کے معاون بنیں۔
(نوٹ بعد نماز عصر مشاورت ہوگی، آپ عصر میں ہی پہنچ جائیں)
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
9441487086____7095696736