جناب محمد شفاء الدین انعامدار کا 77 سال کی عمر میں انتقال پُرملال

حیدرآباد (دکن فائلز) انتہائی صدمے اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کیج شریف (ضلع بیڑ، مہاراشٹر) سے تعلق رکھنے والی معزز اور بزرگ شخصیت جناب محمد شفاء الدین انعامدار ولد جناب محمد امیر الدین مرحوم انعامدار (ساکن سائی بابا نگر کالونی، کپرا میونسپل، میڑچل ملکاجگیری) کا 77 سال کی عمر میں بروز جمعرات قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔

مرحوم انتہائی نیک دل انسان اور دوردرشن سینئر اردو کمپیوٹر آپریٹر محمد منہاج الدین کے والدِ محترم تھے۔ ان کے سانحۂ ارتحال سے نہ صرف اہلِ خانہ اپنے شفیق اور مہربان سرپرست کے سایۂ عاطفت سے محروم ہوگئے ہیں، بلکہ پورا خاندان اور متعلقین گہرے غم و الم کے سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ہی بروز جمعرات کی رات 11 بجے کے بعد ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد نوری واقع سائی بابا نگر میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو قبرستان چلکل گوڑہ، سکندرآباد میں نم آنکھوں اور دعاؤں کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں سوگوار اہلیہ کے علاوہ تین صاحبزادگان اور دو صاحبزادیوں کو چھوڑا ہے۔

تمام احباب، متعلقین اور اہلِ ایمان سے عاجزانہ گزارش ہے کہ مرحوم کی مغفرت، بلندیِ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9885683162 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں