18 دسمبر کو فائنل میرے کیریئر کا آخری ورلڈکپ میچ ہو گا،میسی

ارجنٹائن ٹیم کے کپتان اور شہرہ آفاق فٹ بالر لائنل میسی نے کہا ہے کہ 18 دسمبر کو فائنل میرے کیریئر کا آخری ورلڈکپ میچ ہو گا، مجھے اس کی بات کی خوشی ہے کہ میں ورلڈکپ کا سفر فائنل کھیل کر اختتام کر رہا ہوں۔ 35 سالہ میسی ارجنٹائن کی طرف سے کیریئر کا پانچواں ورلڈکپ کھیل رہے ہیں اور وہ اب تک ریکارڈ25 عالمی میچز میں مجموعی طور پر 11 گولز کر چکے ہیں۔

انہوں نے قطرمیں جاری میگا ایونٹ میں بھی شاندار کھیل کی بدولت ٹیم کو فائنل تک رسائی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا، کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں میسی نے ایک گول کیا جو رواں ورلڈکپ میں ان کا پانچواں گول ہے۔ میسی نے عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے ساتھ ورلڈکپ کیریئر کا اختتام کرنا بلاشبہ میرے لئے یادگار لمحہ ہو گا اور یہ اچھا موقع ہے، فائنل میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل جیتنے کیلئے پوری کوشش کریں گے، میں گزشتہ چند سالوں سے ٹیم کی طرف سے کھیل کر بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، امید ہے کہ ارجنٹائن کے لوگ بھی ٹیم کے بہترین کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے، انہیں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کھلاڑی عالمی ٹائٹل کیلئے خوب جان لڑا رہے ہیں۔

Qatar final to be Messi’s last FIFA World Cup game

اپنا تبصرہ بھیجیں