بلقیس بانو نے اجتماعی عصمت ریزی و خاندان کے متعدد ارکان کو قتل کرنے والے مجرمین کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے 11 مجرمین کی رہائی سے متعلق فیصلہ پر نظر ثانی کرنے سے انکار کردیا۔
بلیس بانو کی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا جس میں انہوں نے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کیا تھا اور تمام مجرمین کو واپس جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کرنے اور ان کے خاندان کے سات افراد کا قتل کرنے والے 11مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم ان کی قبل از وقت رہائی کے خلاف بلقیس بانو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ 11 مجرمین کو بی جے پی کی قیادت والی گجرات حکومت نے معافی کی پالیسی کے تحت 15 اگست کو گودھرا سب جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
Bilkis Bano rape case: SC rejects review plea against remission order granted in favour of 11 convicts
بلقیس بانو کی عرضی مسترد: 11 مجرمین کے حق میں دیئے گئے فیصلہ پر نظرثانی کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار