امریکہ میں برفباری کا بد ترین طوفان ، 50 سے زائد ہلاک

امریکہ کو برفباری کے بد ترین طوفان کا سامان ہے ، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے۔ امریکہ میں موسم سرما کے سخت ترین طوفان کے باعث جمعہ کے روز سے اب تک 15 ہزار سے زائد پروازیں منسوک ہو چکی ہیں ۔

ریاست نیو یارک کے مغربی علاقے 43 انچ تک برفباری میں دب چکے ہیں ، کئی گاڑیاں برف میں پھنس چکی ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ۔

امریکہ میں شہر بفیلو کا انٹرنیشنل ائیرپورت بھی منگل تک بند کر دیا گیا ، کئی فٹ برف اور حد نگاہ کم ہونے پر شہریوں کیلئے پابندی برقرار رکھی گئی ۔ خیال رہے کہ بفیلو امریکہ کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے جہاں 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ جمعے سے اب تک شہر میں 8 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ برفباری کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

Historic winter storm leaves 50 dead across US
امریکہ میں برفباری کا بد ترین طوفان ، 50 سے زائد ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں