شمالی کورین دارالحکومت میں سانس کی ایک بیماری پھیلنے پر لاک ڈاؤن نافذ

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سانس کی بڑھتی بیماری کے باعث 5 دن کے لیے لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ حکام کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کورونا کا ذکر موجود نہیں ہے اور لوگوں کو اتوار تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے شہریوں کو دن میں متعدد دفعہ بخار بھی چیک کرنے کا کہا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے پیانگ یانگ میں سانس کی ایک بیماری تیزی سے پھیلنے کے بعد 5 روز کے لیے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

احکامات میں کووڈ 19 کا تذکرہ تو نہیں کیا گیا مگر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوار تک اپنے گھروں میں رہیں اور روزانہ کئی بار جسمانی درجہ حرارت چیک کرکے ریکارڈ جمع کرائیں۔ پیانگ یانگ کے شہریوں نے 24 جنوری کو ہی ممکنہ سخت اقدامات کے پیش نظر اشیا کا ذخیرہ کرنا شروع کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں