مرکز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشہور و معروف شخصیات بااثر افراد اور ورچوئل طریقے سے اثر انداز ہونے والے لوگوں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
اِن رہنما خطوط کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مصنوعات اور خدمات کی توثیق کرتے وقت لوگ اپنے سامعین کو گمراہ نہ کریں اور وہ صارفین کے تحفظ سے متعلق ایکٹ کے مطابق ہوں۔ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ توثیق آسان اور واضح زبان میں ہونی چاہیے اور اشتہار، اسپانشرڈ، اشتراک رقم کے عوض پرموشن کی اصطلاحیں استعمال کی جاسکتی ہیں۔
صارفین کے امور کے محکمے نے کہا ہے کہ لوگ ایسی کسی بھی مصنوعات اور خدمات کی توثیق نہ کریں جنہیں، انہوں نے خود استعمال نہ کیا ہو۔
محکمے نے کہا ہے کہ اُس نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ اِس بارے میں تذبذب ہے کہ کس طرح کی ساجھیداری کے لیے انکشاف کا کون سا لفظ استعمال کیا جائے۔
لہٰذا رقم لے کر یا اشیا سے اشیا کے مبادلے کی توثیق کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ایڈورٹیزمنٹ، ایڈ، اسپانشرڈ اشتراک یا ساجھیداری۔ البتہ اس اصطلاح کو hashtag یا ہیڈلائن کے متن کے طور پر ظاہر کیا جانا چاہیے۔
Load/Hide Comments