ثانیہ مرزا کیلئے ایک اور اعزاز

حیدرآباد (دکن فائلز) سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب سے اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

وہ ان تصاویر میں ہلکے نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’انسپیریشن آف اے جنریشن‘ کا ایوارڈ دینے کے لیے فیمینا انڈیا کا شکریہ۔

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکبادیں موصول ہونے کے ساتھ ساتھ خوش لباس ہونے پر ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔ کھیلوں کی دنیا کی اس مشہور شخصیت کے انداز اور لباس کے شاندار انتخاب کو اندرون اور بیرون ملک بہت پسند کیا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا رٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔ وہ اکثر ہی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر اور دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں