کیا مریخ پر خلائی مخلوق کی موجودگی کے ثبوت مل گئے ہیں؟


امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روبوٹ، کیوروسٹی روور کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک تصویر اس وقت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں ایک چٹان پر دروازہ بنا ہوا نظر آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس دروازہ نما پتھر کے بارے میں دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ کئی لوگ اسے خلائی مخلوق کی مریخ پر موجودگی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ فوٹو گراف ناسا کے کیوروسٹی روور نے رواں ماہ سات مئی کو کھینچی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں