شیکھر دھون جلد فلموں میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے


کرکٹر شیکھر دھون کرکٹ کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں اور ان کے مداحوں کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ کرکٹر اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شیکھر ایک بڑی فلم کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے وہ پہلے ہی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں۔ تاہم، فلم کے نام اور دیگر کاسٹ کے بارے میں کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

چند ماہ قبل فلمساز نے شیکھر دھون کے کردار کے مطابق ہی فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا تھج۔

اپنا تبصرہ بھیجیں