حیدرآباد میں عاشق نے گرل فرینڈ پر چاقو سے حملہ کردیا

نارسنگی میں ایک جنونی عاشق نے اپنی محبوبہ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نارسنگھی گرل ٹری ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ دونوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا تاہم کسی بات پر اختلاف کی وجہ سے دونوں علحدہ ہوگئے تھے۔
عاشق نے گرل فرینڈ کو اختلافی معاملہ پر بات چیت کےلئے نارسنگی بلایا، جہاں دونوں کا زبردست جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد عاشق نے چاقو سے اپنی محبوبہ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی گردن اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔ عاشق کے حملہ میں محبوبہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں