’محمد‘ دنیا کا سب سے مشہور نام، گلوبل انڈیکس کا تازہ سروے

’محمد‘ دنیا کا سب سے مشہور نام، گلوبل انڈیکس کا تازہ سروے (سرفہرست دیگر ناموں کی تفصیل)

دنیا بھر میں رکھے جانیوالے ناموں میں ’محمد‘ نام سہرفہرست ہے۔ ‘محمد’ لفظ دنیا بھر میں 13کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار تین سو کے ساتھ سرفہرست ہے۔
گلوبل انڈیکس سروے کے مطابق لفظ ’محمد‘ دنیا بھر میں رکھے جانے والے ناموں میں 13 کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار تین سو کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پہلے مشہور 10 ناموں میں ’احمد‘ اور ’علی‘ کا نام بھی شامل ہے۔ گلوبل انڈیکس سروے کے مطابق ’احمد‘ نام 1 کروڑ 49 لاکھ 16 ہزار 4 سو 76 کیساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔
گلوبل انڈیکس سروے کے مطابق ’علی‘ دنیا بھر میں رکھے جانے والوں ناموں میں 1کروڑ 47 لاکھ 63 ہزار 7 سو 33 کیساتھ ٹاپ ٹین کی لسٹ میں موجود ہے۔


اسی طرح نام محمد 2022 کے دوران نیدرلینڈ کا دوسرا سب سے زیادہ مقبول ترین نام رہا ہے۔ دنیا بھر میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ اسم محمد 2022 کے دوران نیدرلینڈ میں ‘ نوزائیدہ لڑکوں میں دوسرا مقبول نام رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ سوشل انشورنس بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے دوران نیدر لینڈ میں لڑکوں کے لیے مذہب کی بنیاد پر نام رکھنے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا۔
ڈچ سوشل انشورنس بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 2022 میں، نیدرلینڈ میں نوزائیدہ لڑکوں میں نام نوح 871 مرتبہ جبکہ نام محمد 671 مرتبہ رکھا گیا۔ اسی طرح سال بھر کے دوران لڑکیوں کے لیے نام ایما 677 بار رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں